پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی سے، اپوزیشن کی حکومت کو گھیرنے کی تیاری

اجلاس کے دوران کانگریس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، مہنگائی، بے روزگاری، اگنی پتھ اسکیم اور دیگر اہم مسائل پر سوال اٹھاتے ہوئے حکومت کو گھیر سکتی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ راجیہ سبھا کا 257 واں اجلاس 18 جولائی سے شروع ہوگا۔ پارلیمنٹ کا یہ مانسون اجلاس خاص ہونے والا ہے کیونکہ صدارتی انتخاب کے لیے 18 جولائی کو ووٹنگ ہو گی اور ملک کو نیا صدر ملے گا۔

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی سے شروع ہوگا اور اگست کے دوسرے ہفتے میں 12 اگست تک جاری رہے گا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔لوک سبھا سکریٹریٹ کے بیان کے مطابق 17ویں لوک سبھا کا نواں اجلاس 18 جولائی سے شروع ہوگا اور 12 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔


اسی وقت، راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ راجیہ سبھا کا 257 واں اجلاس 18 جولائی سے شروع ہوگا۔ پارلیمنٹ کا یہ مانسون اجلاس خاص ہونے والا ہے کیونکہ صدارتی انتخاب کے لیے 18 جولائی کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ مانسون سیشن میں 18 جولائی سے 12 اگست کے درمیان کل 17 کام کے دن پڑ رہے ہیں۔

اس اجلاس میں حکومت کئی بل ایوان میں پیش کر سکتی ہے۔ ان میں پارلیمانی کمیٹی کے سامنے غور کے لیے بھیجے گئے 4 بل شامل ہیں۔پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ہنگامہ آرائی متوقع ہے۔ کانگریس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، مہنگائی، بے روزگاری، اگنی پتھ اسکیم اور دیگر اہم مسائل پر سوال اٹھاتے ہوئے حکومت کو گھیر سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔