پیرس اولمپک میں تمغہ جیتنے والی منو بھاکر نے اپنے کوچ اور اہل خانہ کے ساتھ راہل گاندھی سے کی ملاقات

منو بھاکر نے پیرس اولمپک میں نشانہ بازی شعبہ میں دو کانسے کا تمغہ جیتا ہے، انھوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل کے خاتون انفرادی زمرہ اور 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ زمرہ میں یہ کامیابی حاصل کی۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی نے منو بھاکر اور ان کے اہل خانہ سے کی ملاقات، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی نے منو بھاکر اور ان کے اہل خانہ سے کی ملاقات، تصویر @INCIndia

user

قومی آواز بیورو

اولمپک میں تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی ہونہار خاتون شوٹر منو بھاکر نے جمعہ کے روز لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی نے ان کا پھولوں کا گلدستہ پیش کر استقبال کیا۔ دونوں کی اس ملاقات کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منو بھاکر کے ساتھ ان کے کوچ اور اہل خانہ کے کچھ افراد بھی موجود ہیں۔

راہل گاندھی نے اس ملاقات کے دوران منو بھاکر کو ان کی حصولیابیوں کے لیے مبارکباد پیش کی۔ اس دوران ان کے کوچ جسپال رانا اور ان کے والدین بھی موجود تھے جنھیں راہل گاندھی نے لڈو کھلا کر منو کی کامیابی کا ایک طرح سے جشن منایا۔ راہل گاندھی کے علاوہ منو بھاکر نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی۔


قابل ذکر ہے کہ منو بھاکر نے پیرس اولمپک 2024 میں نشانہ بازی کے شعبہ میں دو کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ منو نے 10 میٹر ایئر پسٹل کے خاتون انفرادی زمرہ اور سربجوت سنگھ کے ساتھ مل کر 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ زمرہ مقابلوں میں کانسے کا یہ تمغہ جیتا۔ وہ ایک ہی اولمپک میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی بھی بن گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔