ہمارے بیٹے کا قتل ہوا ہے: دہلی کے کمرے میں مردہ پائے جانے والے کشمیری نوجوان کے اہل خانہ کا الزام

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عاقب دلی میں دیگر تین ساتھیوں جن میں سے دو کشمیری ہیں، کے ساتھ ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔

علامتی تصویریو این آئی
علامتی تصویریو این آئی
user

یو این آئی

دہلی میں دو روز قبل اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے جانے والے سری نگر کے باغات علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ان کے بیٹے کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے دہلی پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔

بتادیں کہ باغات سری نگر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ عاقب رشید بٹ ولد عبدالرشید بٹ کو دلی میں اپنے کمرے میں 2 مارچ کی شام مردہ پایا گیا تھا۔


اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عاقب دلی میں دیگر تین ساتھیوں جن میں سے دو کشمیری ہیں، کے ساتھ ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔ متوفی کے ایک رشتہ دار نے میڈیا کو بتایا: ’میں خود دہلی میں ہی رہائش پذیر ہوں یہ واقعہ جنگ پور علاقے میں پیش آیا‘۔

انہوں نے کہا کہ انہیں متوفی کے ایک دوست نے رات کے ساڑھے دس بجے فون پر یہ اطلاع دی اور جب وہ جائے موقع پر پہنچا تو اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔ متوفی نوجوان کے والد عبدالرشید بٹ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کا قتل ہوا ہے اور اس میں تحقیقات ہونی چاہئے۔


انہوں نے کہا: ‘میں نے محنت کرکے اور بینک سے قرضہ لے کر غریبی میں اپنے بیٹے کو پڑھایا تھا لیکن اب کوئی باپ اپنے بیٹے کو باہر پڑھنے کے لئے نہیں بھیجے گا‘۔ انہوں نے دہلی پولیس سے اس کیس میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ سچائی کو سامنے لایا جاسکے اور ملوثین کو سزا دی جاسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔