پالگھر موب لنچنگ: سادھوؤں کے قتل معاملے میں 2 نابالغوں کے خلاف چارج شیٹ

پالگھر موب لنچنگ کے معاملے میں جمعہ کو بھیونڈی میں واقع جوینائل کورٹ میں دو نابالغوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ سی آئی ڈی کے ایک افسر نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ٹھانے: مہاراشٹر میں سی آئی ڈی افسروں نے حملہ آور بھیڑ کے ذریعہ اپریل 2020 میں ہونے والے پالگھر موب لنچنگ کے معاملے میں جمعہ کو بھیونڈی میں واقع جوینائل کورٹ میں دو نابالغوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ سی آئی ڈی کے ایک افسر نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔

جانچ ٹیم کے ایک افسر نے آج یہاں بتایا کہ بھیڑ نے دو سادھوؤں اور ایک ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ تینوں متاثرین سورت میں ایک شخص کی آخری رسومات میں حصہ لینے کےلئے جا رہے تھے اور راستے میں گڑھ چنچلے گاؤں میں 16 اپریل کو ایک بھیڑ نے تینوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا تھا۔


بھیڑ میں مارے گئے لوگوں میں مہنت کلپورکش گری (70) اور سشیل گری مہاراج (35) اور ڈرائیور نیلیش تیلگڑے (30) شامل ہیں۔ اس معاملے میں 11 نابالغوں سمیت کم از کم 165 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور 126 لوگوں کے خلاف جانچ ٹیم نے چارج شیٹ داخل کی ہے۔

پولیس افسر نے کہا کہ معاملے میں نابالغوں کے سلسلے میں چارج شیٹ داخل کی جانی زیر التوا تھی جسے جمعہ کو پورا کرلیا گیا۔ ریاستی سی آئی ڈی کرائم برانچ کے افسر نے کہا کہ دونوں نابالغوں کے سلسلے میں چارج شیٹ جمعہ کو دائر کی گئی ہے اور دیگر نو کا نام چارج شیٹ نہیں لیا گیا ہے۔ اس دوران، سماج کے ایک طبقے کے ذریعہ سی بی آئی کی اپیل حال میں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Aug 2020, 6:01 PM