ڈرگس کی کھیپ لے جانے والے پاکستانی ڈرون کو بی ایس ایف نے مار گرایا، چار دنوں میں پانچواں واقعہ
گزشتہ چار دنوں میں یہ پانچواں پاکستانی ڈرون ہے جسے بی ایس ایف اہلکاروں نے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے سے روکا ہے۔
جالندھر: بین الاقوامی سرحد سے منشیات کی ایک کھیپ گرانے کے لیے پنجاب میں داخل پاکستانی ڈرون کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے مار گرایا۔ گزشتہ چار دنوں میں یہ پانچواں پاکستانی ڈرون ہے جسے بی ایس ایف اہلکاروں نے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے سے روکا ہے۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے پیر کی رات پاکستان کی ایک اور مذموم کوشش کو ناکام بناتے ہوئے امرتسر کے گاؤں بھینی راجپوتانہ میں منشیات کی کھیپ لے جانے والے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔
یہ بھی پڑھیں : علی رضا عنایتی سعودی عرب میں ایران کے نئے سفیر مقرر
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے منگل کو بتایا کہ کل رات تقریباً 9 بجے، نشیبی علاقوں میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ضلع امرتسر کے گاؤں بھینی راجپوتانہ کے قریب علاقے میں ایک مشتبہ پاک ڈرون کی مدھم آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے ڈرون کو روکنے پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا اور منشیات لے جانے والے پاک ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا۔
افسر نے بتایا کہ بعد میں علاقے کی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹرس، 300 آر ٹی کے) اور 2 کلو 100 گرام ہیروئن کے دو پیکٹ برآمد کیے۔ اسمگلروں کے ذریعے آسانی سے پتہ لگانے کے لیے ایک چھوٹی ٹارچ (سوئچ آن کنڈیشن) بھی کھیپ کے ساتھ منسلک تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔