'پاکستان اپنے اعمال کا خمیازہ بھگت رہا ہے': جے شنکر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل یعنی28 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران ایس جے شنکر نے پاکستان کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے اعمال کا خمیازہ بھگت رہا ہے ۔

پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا، 'دہشت گردی کی ہر شکل کی مخالفت کی جانی چاہیے اور پاکستان کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ پاکستان کی دہشت گردی کی پالیسی کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہوگی۔ ہمارا پڑوسی ملک پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن پاکستان کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ امن اور ترقی ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔


وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا، 'ہم نے کل اسی فورم سے کچھ عجیب باتیں سنیں۔ میں ہندوستان کا موقف بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں - پاکستان کی سرحد پار دہشت گردی کی پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہوگی اور اسے سزا کے بغیر جانے کی کوئی امید نہیں کرنی چاہیے۔ اس کےاعمال کے نتائج ضرور ہوں گے۔ ہمارے درمیان حل ہونے والا واحد مسئلہ پاکستان کے غیر قانونی طور پر قابض ہندوستانی سرزمین کو خالی کرانا ہے۔

ایس جے شنکر نے کہا، 'ہم 79ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی تھیم 'کسی کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے' کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ہم سب یہاں مشکل وقت میں جمع ہوئے ہیں۔ دنیا ابھی تک کووڈ وبائی مرض کی تباہی سے پوری طرح  نہیں نکل پائی ہے۔ روس اور یوکرین کی جنگ تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے اور غزہ کا تنازع مزید وسیع ہو گیا ہے۔ یہ وہ دور ہے جہاں سمجھوتہ کرنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اس وقت ہم امن اور خوشحالی دونوں کو یکساں خطرے میں دیکھ رہے ہیں کیونکہ اعتماد اب ٹوٹ چکا ہے۔