سری نگر سے شارجہ کی پرواز میں مسئلہ، پاکستان نے اپنے ائیراسپیس کے استعمال پر لگائی روک

ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے جب پاکستان نے اس طرح کی حرکت کی ہے، اس سے قبل بھی پاکستان نے کشمیر سے پرواز بھرنے والے بین الاقوامی طیاروں کو اپنا ائیر اسپیس استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

پاکستان کی بوکھلاہٹ ایک بار پھر سامنے آئی ہے۔ جانکاری کے مطابق سری نگر سے شارجہ کے درمیان شروع ہوئی فلائٹ کو پاکستان نے اپنے ائیراسپیس سے پرواز بھرنے پر روک لگا دی ہے۔ خبروں کی مانیں تو پاکستان نے منگل کو سری نگر سے شارجہ جا رہی فلائٹ کو اپنا ائیراسپیس کا استعمال کرنے سے روک دیا، جس کے بعد فلائٹ کو گھوم کر شارجہ جانا پڑا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہے جب پاکستان نے اس طرح کی حرکت کی ہو۔ اس سے پہلے بھی پاکستان نے کشمیر سے پرواز بھرنے والی بین الاقوامی پروازوں کو اپنا ائیراسپیس استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے ائیراسپیس کا استعمال نہیں کرنے دینے پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اسے افسوسناک بتایا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’بے حد ہی افسوسناک۔ 10-2009 میں بھی سری نگر سے دبئی جانے والی ائیر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ پاکستان نے ایسا ہی کیا تھا۔ مجھے امید تھی کہ گو فرسٹ ائیر کے طیارے کو ائیراسپیس کے استعمال کی منظوری دینا رشتوں میں بہتری کے اشارے تھے، لیکن افسوس ایسا نہیں ہونا تھا۔‘‘


غور طلب ہے کہ امت شاہ نے 23 اکتوبر کو سری نگر-شارجہ فلائٹ کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ یہ فلائٹ ’گو فرسٹ ائیر‘ نے شروع کی ہے۔ گو فرسٹ ائیر سری نگر سے شارجہ تک براہ راست بین الاقوامی پرواز اور بین الاقوامی کارگو شروع کرنے والی پہلی ائیرلائن ہے۔ گو فرسٹ سری نگر اور شارجہ کے درمیان ایک ہفتہ میں چار فلائٹس روانہ کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔