عمران کے پی ایم ہاؤس سے باہر رہنے پر پاکستان کی 1.85 ارب روپے کی بچت

عمران خان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ اگر وہ برسراقتدار آگئے تو ان کے وزرا اور صوبائی وزرائے اعلی سادگی سے رہیں گے۔

عمران خان یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ نہ تو پی ایم ہاؤس میں رہیں گے اور نہ ہی وی وی آئی پی پروٹوکول لیں گے
عمران خان یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ نہ تو پی ایم ہاؤس میں رہیں گے اور نہ ہی وی وی آئی پی پروٹوکول لیں گے
user

قومی آواز بیورو

اسلام آباد: پاکستانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا ایک چھوٹے سے گھر میں رہائش اختیار کرنے کی وجہ سے پی ایم ہاؤس میں رہنے کے مقابلے میں سالانہ 1.85 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

گلف نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس چیز کی وجہ سے عوام کے درمیان مثبت پیغام گیا کہ وزیراعظم پرتعیش زندگی اور پروٹوکول پر عوام کے پیسے کو برباد نہیں کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اپنے متعدد انٹرویو اور پریس کانفرنس میں اس بات کی وضاحت کرچکے ہیں کہ وہ نہ پی ایم ہاؤس میں رہیں گے اور نہ ہی وی وی آئی پی پروٹوکول لیں گے۔

وزیراعظم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ اگر وہ برسراقتدار آگئے تو ان کے وزرا اور صوبائی وزرا اعلی سادگی سے رہیں گے۔ پی ایم ہاؤس کی عمارت کا افتتاح سابق معزول وزیراعظم نواز شریف نے دو دہائی قبل کیا تھا جب وہ دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ یہ عمارت کنسٹی ٹیوشن ایونیو میں 135 ایکڑ اراضی پر پھیلی ہوئی ہے جو بہت زیادہ پرتعیش ہے۔یہ عمارت سرخ اینٹوں سے بنائی گئی ہے اور مغل عہد کے محلوں سے مماثلت رکھتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔