پاکستان: عمران خان کی پارٹی ’پی ٹی آئی‘ کے کئی مرکزی لیڈران کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری
پاکستانی لاء انفورسمنٹ ایجنسیز نے پی ٹی آئی لیڈران کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کئی مرکزی لیڈران کو گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
پاکستانی لاء انفورسمنٹ ایجنسیز نے پی ٹی آئی لیڈران کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کئی مرکزی لیڈران کو گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری دی گئی ہے اور ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو یہ بھی بتایا کہ اتوار کی دیر شب لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : نڈا کا ہماچل اور شاہ کا گجرات!... اعظم شہاب
میٹنگ میں لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں نے مختلف راستوں کے ممکنہ بند ہونے کے سلسلے میں اہم فیصلے لیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی لیڈران کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ بھی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایجنسیوں کو پی ٹی آئی کے مرکزی لیڈر پرویز خٹک، عامر قیانی، شیخ راشد شفیق، علی امین گنڈاپور اور ملک عامر ڈوگر کے گرفتاری وارنٹ ملے ہیں۔
ایجنسیوں نے اسلام آباد ہوائی اڈے کے لیے مختلف راستوں پر رینجرس، فرنٹیر کارپس (ایف سی) اور اسلام آباد پولیس کی گشتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ جو لوگ اسلام آباد ہوائی اڈے کی طرف جانے والی سڑکوں کو رخنہ انداز کرنے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف ایجنسیاں فوری کارروائی کریں گی۔
ساتھ ہی پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو لانگ مارچ پھر سے شروع کرنے کا اعلان کیا۔ شوکت خانم اسپتال سے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مارچ وزیر آباد سے پھر سے شروع ہوگا اور وہ اسپتال سے روزانہ لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ آزادی لانگ مارچ 10 سے 15 دنوں میں راولپنڈی پہنچ جائے گا، جہاں وہ بہ نفس نفیس مارچ میں شامل ہوں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔