یوم جمہوریہ پر خاص، راج پتھ پر ’تحریک آزادی کی کہانی پینٹنگز کی زبانی‘

پینٹنگز بھونیشور اور چنڈی گڑھ میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر پینٹ کی جا رہی ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اگلے برس یوم جمہوریہ کے موقع پر، تحریک آزادی کے گمنام ہیروز کی زندگی اور ان کی جدوجہد کی کہانیوں کو راج پتھ پر دکھایا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ثقافت اور اخلاقیات کی نمائندگی کرنے والی پینٹنگز کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 10 اسکرول نصب کیے جائیں گے جو 75 میٹر لمبے ہوں گے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر اسے راج پتھ پر دکھایا جائے گا، جس میں ہندوستان کی روایتی اور عصری آرٹ کو پیش کیا جائے گا جو ہندوستان کی تحریک آزادی اور آئین کے ہیروز کی زندگی سے متعلق ہوں گے۔


یہ پینٹنگز بھونیشور اور چنڈی گڑھ میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر پینٹ کی جا رہی ہیں، جس کا اہتمام وزارت دفاع اور وزارت ثقافت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس تقریب کا عنوان ’کلا کمبھ-آزادی کا امرت مہوتسو‘ رکھا گیا ہے۔ ان پینٹنگز میں ہندوستان کے مختلف جغرافیائی مقامات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔


ایک افسر نے کہا ’’یہ اسکرولز آزادی کا امرت مہوتسو کے عظیم الشان جشن کے حصے کے طور پر فنکارانہ مناظر اور ہمارے قومی فخر کی نمائش کریں گے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد شہری منظرنامے کی جمالیات کو بڑھانا اور قومی فخر اور امتیاز کو ظاہر کرنے کے لئے فنی مہارت کا تجزیہ کرنا بھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔