تیل قیمتوں پر چدامبرم کا بیان، مودی-شاہ ملک کو گمراہ کرنے میں مصروف

پی چدامبرم نے کہا، مودی حکومت یہ دعوی کر رہی ہے کہ نوٹ بندی سے کالا دھن ختم ہو گیا لیکن الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک میں کالا دھن موجود ہے اور جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔

سابق وزیر خزانہ پی چدامبرم کی فائل تصویر
سابق وزیر خزانہ پی چدامبرم کی فائل تصویر
user

قومی آواز بیورو

پی چدامبرم نے سوال اٹھایا کہ آخر ملک میں کالا دھن آ کہاں سے رہا ہے؟

سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدامبرم نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو تیل کی بڑھتی قیمتوں، کالا دھن اور جی ایس ٹی کے ایشو پر گھیرا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’حکومت یہ دعوی کر رہی ہے کہ نوٹ بندی سے کالا دھن ختم ہو گیا ہے لیکن الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ ملک میں موجود کالا دھن جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کالا دھن آیا کہاں سے؟‘‘

چدامبرم نے کہا کہ بڑھتی تیل قیمتوں پر بی جے پی کچھ اور حکومت کچھ اور کہہ رہی ہے۔ انہوں نے مزید ٹوئٹ کر کے کہا، ’’حکومت کہہ رہی ہے کہ تیل کے دام میں کوئی کٹوتی نہیں ہوگی لیکن بی جے پی صدر امت شاہ کہہ رہے ہیں کہ مرکزی حکومت جلد ہی تیل قیمتوں کو قابو کرے گی۔ ایسے میں بی جے پی کو ایک خام تیل کا ذریعہ ڈھونڈنا چاہئے جو تیل سپلائی کر سکے۔‘‘

اس قبل ہفتہ کو چدامبرم نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے روپیہ کی تنزلی تھامنے اور کرنٹ اکاؤں خسارہ (سی اے ڈی) کو بڑھنے سے روکنے کے لئے جو 5 قدم اٹھائے ہیں بے دلی سے اور بہت دیر سے اٹھائے ہیں۔ چدامبرم نے کہا، ’’کل اعلان کئے گئے حکومت کے پانچ اقدامات بے دلی اور دیر سے اٹھائے گئے ہیں کیوں کہ حکومت اسے نکار رہی تھی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔