اویسی کا مودی حکومت پر حملہ، کہا ’یہاں خواتین پر ہو رہے مظالم، اور ان کو افغانستان کی فکر‘

اسدالدین اویسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہندوستان میں تقریباً 10 فیصد لڑکیوں کی موت پانچ سال سے کم عمر میں ہو جاتی ہے، لیکن ان کو (مودی حکومت کو) فکر افغانستان کی ہو رہی ہے۔‘‘

اسدالدین اویسی، تصویر یو این آئی
اسدالدین اویسی، تصویر یو این آئی
user

تنویر

ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان معاملہ پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ’’دہشت کے ذریعہ حکومت کھڑا کرنے والوں کا وجود مستقل نہیں‘‘، اور دوسری طرف اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ ’’یہاں خواتین پر مظالم ہوتے رہتے ہیں، اور ان کو افغانستان کی فکر ستا رہی ہے۔‘‘

دراصل افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں کی خواتین اپنے حقوق کو لے کر اور اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے اندیشہ سے ڈری ہوئی ہیں۔ ایسے ماحول میں ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک نے افغانستان کی حالت پر اپنی فکر کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی حکومت کے کچھ وزراء اور بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں نے طالبان کے خلاف سخت بیانات بھی دیے ہیں، لیکن اسدالدین اویسی نے ہندوستانی خواتین پر ہو رہے مظالم کو لے کر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


اسدالدین اویسی نے حیدر آباد میں دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہندوستان میں تقریباً 10 فیصد لڑکیوں کی موت پانچ سال سے کم عمر میں ہو جاتی ہے، لیکن فکر افغانستان کی ہو رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان میں خواتین کے خلاف بے حساب ظلم ہوتے ہیں، لیکن مرکز کو فکر افغانستانی خواتین کی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔