اپنے پروگرام میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی دیکھ کر ناراض اویسی فوراً ہو گئے واپس

اے آئی ایم آئی ایم کی خاتون مورچہ کی ضلع صدر رخسانہ بیگم اور ان کی ٹیم میں شامل خواتین کے ساتھ دھکا مکی کی گئی، جس سے ناراض اویسی فوراً کار میں سوار ہوئے اور قافلے کے ساتھ نکل گئے۔

اسدالدین اویسی، تصویر آئی اے این ایس
اسدالدین اویسی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے نیشنل ہائی وے مادھو سنگھ میں ہفتہ کو آل اندیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسد الدین اویسی کی آمد پر کارکنوں نے جم کر ہنگامہ مچایا اور خواتین کے ساتھ دھکا مکی کی۔ اس سے ناراض اویسی پروگرام چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

وارانسی سے پریاگ راج جاتے وقت اسد الدین اویسی کو بھدوہی کے مادھو سنگھ میں رکنا تھا۔ جیسے ہی قافلہ پروگرام کی جگہ پر نیشنل ہائی وے پر پہنچا۔ تبھی کچھ اوباشوں نے پروگرام اسٹیج پر موجود بھاری بھرکم مالا لے کر ان کی کار کے پاس پہنچ گئے۔ اس درمیان کارکنوں نے دھکا مکی شروع کر دی۔


پارٹی کی خاتون مورچہ کی ضلع صدر رخسانہ بیگم اور ان کی ٹیم میں شامل خواتین کے ساتھ دھکا مکی کی گئی۔ کارکنوں کی اس حرکت سے ناراض اسد الدین اویسی فوراً کار میں سوار ہوئے اور فافلے کے ساتھ نکل گئے۔ ادھر ڈویژن سکریٹری محمد عمران نے خواتین سے معافی طلب کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔