ہماری ترجیح سرکاری اسکول کے بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنا : آتشی
وزیر تعلیم نے ہدایت دی کہ اگر معائنہ کے دوران اسکول میں کوئی مسئلہ پایا جائے تو اس پر فوری کارروائی کی جائے اور کسی قسم کا کو ئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
دہلی کی وزیر تعلیم آتشی نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو بہتر سہولیات اور تعلیم فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔محترمہ آتشی نے دلشاد گارڈن کے سروودیا ودیالیہ جے اینڈ کے بلاک میں طلباء کو فرش پر بٹھانے پر اسکول پرنسپل کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایات دی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر ہفتے اپنے ضلع میں کم از کم 5 اسکولوں کا معائنہ کریں اور اپنی رپورٹ محکمہ کو پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسکول کے معائنے کے دوران تمام افسران اسکول میں بنیادی سہولیات جیسے پینے کے پانی، بیت الخلاء، لائٹس، صفائی ستھرائی، مناسب مقدار میں اچھے معیار کے ڈیسک کی دستیابی، اسکول کا انفراسٹرکچر، سکیورٹی، بچوں کی حفاظت، طلبہ کلاس روم وغیرہ کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔
وزیر تعلیم نے ہدایت دی کہ اگر معائنہ کے دوران اسکول میں کوئی مسئلہ پایا جائے تو اس پر فوری کارروائی کی جائے اور کسی قسم کا کو ئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔