ہمارے اہم رہنما چدمبرم سے دہشت گردوں جیسا سلوک ہوا: کانگریس

کانگریس نے چدمبرم کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے انتقام کی سیاست کے تحت ان کی آواز دبانے کے لئے سازش رچی، نیز ان کے خلاف دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتقام کی سیاست کے تحت پی چدمبرم کی آواز دبانے کے لئے ان کے خلاف سازش رچی۔ نیز ان کے خلاف دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔

لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پی چدمبرم کانگریس پارٹی کے لئے اہم رہنما ہیں ۔ ان کے خلاف بدنیتی سے کارروائی کی گئی۔ جو شخص ملک کا وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ رہا ہو، اس کے گھر میں پولس چھلانگ لگا کر اندر ایسے گھسی تھی جیسے وہ اسامہ بن لادن کے رشتہ دار ہوں۔ آج انہیں ضمانت ملنے سے صاف ہو گیا کہ ان کے خلاف بڑی سازش رچی گئی ہے۔


ادھیر رنجن چودھری نے مزید کہا کہ حکو مت کو چدمبرم کی تنقید پسند نہیں تھی اور ان کے منہ کو بند کرنے کے لئے انہیں جیل بھیجا گیا تھا ۔ یہ انتقام کی سیاست اوربدلے کی آگ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی مستقل نہیں رہتا ہے۔ آج کوئی وزیر اعظم یا وزیر ہے تو کل نہیں رہے گا ۔ عہدے کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر چدمبرم کے یہاں پولس کا دیوار سے چھلانگ لگا کر جانے کی کیا ضرورت تھی ۔ انہیں بتا کر بھی جایا جا سکتا تھا ۔ اگر وہ فرار ہونے کی کوشش کرتے تو پولس گولی تک مار سکتی تھی ۔ لیکن حکومت کے رویے سے ملک میں اس کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔