مدرسہ تحفیظ القرآن میں یوم آزادی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

مدرسہ تحفیظ القرآن دارلعلوم، بنگالی مارکیٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے مہتمم حافظ مطلوب کریم کی صدارت اور قاری مرتضیٰ فیضی کی نظامت میں پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: مدرسہ تحفیظ القرآن دارلعلوم، بنگالی مارکیٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے مہتمم حافظ مطلوب کریم کی صدارت اور قاری مرتضیٰ فیضی کی نظامت میں پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز مدرسہ کے طالب علم محمد آصف نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا، جبکہ نعت نبی محمد عدنان نے پیش کی۔

دریں اثنا، مدرسہ کے طلبہ عبد المقسط، اپنے ہمراہ رفقاء کہ ساتھ مل کر حبِ الوطنی پر مبنی قومی ترانہ پیش کیا اور مولانا شہاب الدین اور دیگر اساتذہ کرام مل کر یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی۔ مفتی عمر فاروق قاسمی نے اس اجلاس میں قومی پرچم اور مجاہدین آزادی پر روشنی ڈالتے ہوۓ تقریر پیش کی۔

اس موقع پر قاری حفظ الرحمٰن، اور قاری شمیم و ماسٹر فیض نے یومِ آزادی پر روشنی ڈالی ، خطابت کے میدان میں محمد معاذ ارریاوی، محمد جنید جھارکھنڈوی، ابو شمع ارریاوی نے مختلف زبانوں میں تقریریں پیش کیں - پروگرام کو کامیاب بنانے میں مندرجہ ذیل طلبہ نے اہم کردار ادا کیا۔

محمد حذیفہ فیضی، فیضان، حسان، توحید، عرفان، آصف، افروز، شاداب و دیگر نے اہم رول ادا کیا۔ آخر میں قاری مرتضیٰ فیضی کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔


یومِ آزادی کے موقع پر اس اجلاس کا انعقاد زیر نگرانی منتظمہ کمیٹی، سکریٹری حافظ مطلوب کریم، حاجی محمد ادریس، و بھائی فرقان عرف راجا عمل میں آیا اور منتظمہ کمیٹی کی طرف سے اس اجلاس میں حصہ لینے والے تمام مساهم کو انعامات سے نوازا گیا۔ منتظمہ کمیٹی کا ہر ممبر اور ہر رکن مدرسہ ہذا کے دوسرے تمام تر امور میں تعاون کا بھر پور خیال رکھتے ہیں اور بالخصوص تعلیمی نظام کو عمدہ اور بہتر بنانے میں بھر پور توجیہ مرکوز رکھتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Aug 2024, 8:40 PM