مظفر پور شیلٹر ہوم آبروریزی: ملزم برجیش کو پٹیالہ جیل بھیجنے کا حکم
عدالت عظمیٰ نے بہار حکومت سے اس بارے میں تفصیلی وضاحت طلب کی ہے کہ سابق وزیر منجو ورما کی پیشگی ضمانت کی عرضی عدالت کی طرف سے مسترد کئے جانے کے باوجود اس کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ہے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گزشتہ روز بہار کے مظفر پور چائلڈ شیلٹر عصمت دری کیس کے اہم ملزم برجیش ٹھاکر کو بہار سے پنجاب کے پٹیالہ جیل بھیجنے کی ہدایت دی۔
جسٹس مدن بھیم راؤ لوكر کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ انصاف اور آزادانہ تحقیقات کے لئے یہ قدم ضروری ہے۔ سپریم کورٹ نے بہار حکومت سے اس بارے میں بھی تفصیلی وضاحت طلب کی ہے کہ سابق وزیر منجو ورما کی پیشگی ضمانت کی عرضی عدالت کی طرف سے مسترد کئے جانے کے باوجود اس کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ہے۔
عدالت عظمی نے اس پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسے ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ہے۔
مظفر پور چائلڈ شیلٹر کیس کی وجہ سے انہوں نے وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور عدالت سے پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد ہونے کے بعد بھی ان کی ابھی تک گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
عدالت نے 9 اکتوبر کو منجو ورما کی پیشگی ضمانت عرضی مسترد ہونے کے بعد ابھی تک اس کی گرفتاری نہیں کرنے پربہار حکومت کو سخت پھٹکار لگائی۔
عدالت نے 31 اکتوبر کو مظفر پور چائلڈ شیلٹر عصمت دری کیس کی تحقیقات کر نے والے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے افسران کی فہرست دینے کو کہا۔ اس فہرست میں اس معاملے کی 20 ستمبر سے اب تک تفتیش کرنے والے افسران کے نام ہونا چاہیے۔ عدالت نے سی بی آئی کو حکم دیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Oct 2018, 8:09 AM