بہار کے بیگوسرائے کی آلودگی پر رپورٹ کی مخالفت، تعصب کا الزام

بہار کے بیگوسرائے کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار دینے والی رپورٹ پر بہار ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ نے سوالات اٹھائے ہیں۔ بورڈ کے صدر نے اس رپورٹ کو مغربی تعصب سے پر قرار دیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

پٹنہ: بہار ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (بی ایس پی سی بی) نے سوئس تنظیم کی اس رپورٹ پر سوال اٹھایا ہے جس میں بیگوسرائے کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔ بی ایس پی سی بی کے چیئرمین دیویندر کمار شکلا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ رپورٹ کئی پیرامیٹرز میں سے صرف ایک کو مدنظر رکھتی ہے اور ’مغربی تعصب‘ کی عکاسی کرتی ہے۔

شکلا نے کہا، ’’سوئس تنظیم نے بیگوسرائے اور ہندوستان کے دیگر شہروں کی ہوا کے معیار کا تجزیہ کرنے کے لیے آلودگی پیدا کرنے والے صرف ایک ہی عنصر پی ایم 2.5 کو کیوں مدنظر رکھا؟ انہوں نے کہا، ’’جب ہم ہوا کے معیار کے بارے میں بات کرتے ہیں تو آلودگی پیدا کرنے والے تمام عناصر (پی ایم 2.5، پی ایم 10، نائٹروجن آکسائڈ، سلفر آکسائڈ، آزون، کاربن مونو آکسائڈ، امونیا اور لیڈ) کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع تجزیہ کیا جانا چاہئے۔‘‘


بی ایس پی سی بی کے چیئرمین نے کہا، ’’میں اسے ہوا کے معیار کا جامع تجزیہ قرار نہیں دوں گا۔ رپورٹ مغربی تعصب کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘ خیال رہے کہ سوئس آرگنائزیشن کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2023 میں بیگوسرائے سب سے زیادہ آلودہ میٹروپولیٹن علاقہ تھا جبکہ دہلی سب سے زیادہ خراب ہوا کے معیار والی راجدھانی تھی۔

شکلا نے کہا، ’’بیگوسرائے سمیت بہار کے سندھ گنگا کے میدانوں کے جغرافیائی محل وقوع اور مٹی کی ساخت سے پیدا ہونے والے موروثی نقصان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ "ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرتے کہ ہوا سے چلنے والی دھول آلودگی کے مسئلے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، لیکن اس سے ہماری توجہ انسانی اخراج کو روکنے کے حل کی طرف سے نہیں ہٹانی چاہیے۔‘‘

سوئس آرگنائزیشن کی رپورٹ پر شکلا نے کہا کہ وہ اوزون فضائی آلودگی پر بات کیوں نہیں کر رہے؟ ’’اوزون فضائی آلودگی کی غیر معمولی سطحوں کی نمائش امریکیوں کے لیے کسی بھی دوسرے آلودگی کے مقابلے میں سانس لینا زیادہ مشکل بنا دیتی ہے۔‘‘


انہوں نے کہا کہ جہاں تک بیگوسرائے کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رکھنے کا تعلق ہے تو یہ کہنا ہوگا کہ تنظیم نے کل قائم کیے گئے چار میں سے صرف ایک ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن کی رپورٹ لی ہے اور شہر میں موجود دیگر تین اسٹیشنوں کی رپورٹ نہیں لی۔

شکلا نے کہا کہ ویسے بھی بورڈ بیگوسرائے کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر شہروں میں ہوا کے معیار کے انڈیکس (آئی کیو) کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔