بی جے پی سے مقابلے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو ایک اسٹیج پر آنا چاہیے: ممتا

ممتا بنرجی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی سے مقابلے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہو جانا چاہیے اور وہ بی جے پی سے مقابلے کے لیے مقدمۃ الجیش کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

ممتا بنرجی، تصویر ویپن
ممتا بنرجی، تصویر ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: ترنمول کانگریس سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے مقابلے کے لیے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ایک اسٹیج پر آکر اور مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔ ممتا بنرجی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی سے مقابلے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہو جانا چاہیے اور وہ بی جے پی سے مقابلے کے لیے مقدمۃ الجیش کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا اسٹیج ہونا چاہیے جہاں سب مل کر کام کر سکیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اپوزیشن کی قیادت کریں گی، انہوں نے کہا، ’ہم کوئی سیاسی پیش گوئی کرنے والے نہیں ہیں۔ یہ حالات پر منحصر ہے، اگر کوئی اور قیادت کرتا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے‘۔


انہوں نے طویل مدتی منصوبے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے بعد مشترکہ طور پر بات چیت کی جائے گی اور کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اپوزیشن کا چہر ہ بن سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ’وہ ایک عام کارکن ہیں اور ایک عام کارکن ہی رہنا چاہتی ہیں‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔