بی جے پی کو ہرانے کے لئے اپوزیشن کا اتحاد ضروری: شوری

بی جے پی رہنما ارون شوری نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی کو اپوزیشن پارٹیاں ہرانا چاہتی ہیں تو انہیں متحد ہو کر بے جے پی کے خلاف مشترکہ امیدوار اتارنا ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا اور ارون شوری نوٹ بندی اور معیشت کی بدحالی پر بی جے پی پرمسلسل نشانہ لگا تے رہے ہیں۔ اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وزیر رہے ارون شوری نے اب اپوزیشن پارٹیوں کو جیت کے لئے صلاح بھی دینی شروع کر دی ہے۔ ارون شوری کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو ہرانے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہونا ہوگا اور مشترکہ امیدوار بھی میدان میں اتارنے ہوں گے۔۔

بی جے پی رہنما ارون شوری نے کہا کہ مشترکہ امیدوار میدان میں اتارنے سے مقابلہ صرف دو فریق میں ہی رہ جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’جیسا کہ اسلامی بنیاد پرستی میں ہوتا ہے کہ اگر کوئی تقریر دے رہا ہو تو کوئی فرق نہیں پڑتا ، لیکن جب وہ ہتھیار اٹھا کر زمین پر قبضہ کر لے ، تو یہ اصل مسئلہ بن جاتا ہے۔ آپ کو انہیں میدان جنگ میں ہی اتر کر ہرانا ہوگا۔‘‘

شوری نے کہا ’’ اپوزیشن اور دیگر پارٹیوں کے رہنماؤ ں کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ بی جے پی امیدوار کے خلاف صرف اور صرف ایک امیدوار ہی میدان میں اتاریں ۔‘‘ اس سے پہلے بھی بی جے پی رہنما کئی مدوں کو لے کر بی جے پی کے خلاف بول چکے ہیں ۔

سابق مرکزی وزیر ارون شوری نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے حوالے سے اپنی ہی پارٹی پر کئی بار نشانہ لگای چکے ہیں۔ 4 اکتوبر کو ارون شوری نے نوٹ بندی کو منی لانڈرنگ اسکیم بتایا تھا اور کہا تھا کہ اس کے ذریعہ بڑے پیمانے پر کالے دھن کو سفید کیا گیا ہے۔

ارون شوری نے جی ایس ٹی لاگو کرنے کو ناسمجھی میں لیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ اس میں بڑی خامیاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ حکومت کو کئی بار اس کے اصولوں میں تبدیلی کرنی پڑی ۔ جی ایس ٹی سے کاروبار بحران کا شکار ہو گئے ہیں اور لوگوں کی آمدنی کم ہو گئی ہے۔‘‘

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔