مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے معطل، بی جے پی لیڈر کے ساتھ بدزبانی کا الزام

مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے کے خلاف بی جے  پی کے لیڈر کے ساتھ بدزبانی کے الزام پر کارروائی کی گئی ہے۔ انہیں  5 دنوں کے لیے ایوان سے معطل کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امباداس دانوے / ’ایکس‘&nbsp;@iambadasdanve</p></div>

امباداس دانوے / ’ایکس‘@iambadasdanve

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے کو مانسون اجلاس کے دوران بی جے پی ایم ایل سی پرساد لاڈ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر پانچ دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ دانوے کی اس معطلی کو شیوسینا کے ایم ایل سی انِل پرب نے اکثریت کے زور پر لیا گیا فیصلہ قرار دیا ہے۔

مراٹھی نیوز پورٹل ’اے بی پی ماجھا‘ کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر بھی ہنگامہ ہوا۔ امباداس دانوے کے بیان کے بعد بی جے پی ایم ایل سی پرساد لاڈ نے ودھان بھون کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ دانوے معافی مانگیں اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ بی جے پی لیڈر چندر کانت پاٹل نے بھی دانوے کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دانوے نے پرساد لاڈ کے تئیں نازیبا زبان استعمال کی ہے اور انہیں ان کے غیر اخلاقی رویے کے لیے پانچ دن کے لیے معطل کیا جانا چاہیے۔


امباداس دانوے کی معطلی پر شیوسینا کے ایم ایل سے انِل پرب نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قانون ساز کونسل کے اسپیکر نے اکثریت کے زور پر ہمارے رکن کو معطل کیا ہے اس لیے ہم ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ فیصلے اکثریت کی بنیاد پر ہو رہے ہیں لیکن ہمیں بولنے کا بھی موقع دیا جائے۔

اپنی معطلی پر اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے کہا کہ کیا پرساد لاڈ مجھے ہندو دھرم سکھائیں گے؟ یہ آدمی پارٹی کے لیے کام کرتا ہے۔ وہ میری طرف اشارہ کر کے بات کر رہے تھے۔ دانوے نے کہا کہ وہ مجھ پر انگلیاں کیوں اٹھا رہے ہیں؟ وہ مجھ سے استعفیٰ دینے کے لیے کیسے کہہ سکتے ہیں؟ میری پارٹی کے سربراہ فیصلہ کریں گے، مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔