مانسون اجلاس کے دوران حزب اختلاف کا ہنگامہ جاری، راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی
راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے پیگاسس جاسوسی معاملے اور کسانوں کے مسائل پر زبردست ہنگامہ کیا جس کے سبب وقفہ صفر نہ ہو سکا اور ایوان کی کارروائی ڈھائی بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی
نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے پیگاسس جاسوسی معاملے اور کسانوں کے مسائل پر زبردست ہنگامہ کیا جس کے سبب وقفہ صفر نہ ہو سکا اور ایوان کی کارروائی ڈھائی بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ اس سے پہلے صبح کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے سبب کارروائی 12 بجے تک کے لئے ملتوی کی گئی تھی۔
صبح کے ایوان ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی اسپیکر ہری ونش نے وقفہ صفر چلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپوزیشن کے ارکان کے زبردست ہنگامے کے درمیان دو سوال رائے لیکن کئی بار کی اپیل کے باوجود بھی ہنگامہ کررہے ارکان خاموش نہیںہوئے تو انہوں نے ایوان کی کاررادوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دی۔
اس طرح مانسون اجلاس کے دوسرے ہفتے میں ایوان میں وقفہ صفر ایک دن بھی نہیں ہو سکا، جبکہ وقفہ سوالات چلانے کی کوشش کی گئی اور دو چار سوال کئے گئے یکن وقفہ سوالات پوری طرح سے نہ ہوسکا۔
قبل ازیں، اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے جیسے ہی وقفہ صفر کا اعلان کیا ویسے ہی کانگریس، ترنمول کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے ارکان اپنی نشست سے جاسوسی معاملے اور کسانوں کے مسائل پر شور و غل کرنے لگے۔ اس کے بعد مسٹر نائیڈو نے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کےلئے ملتوی کر دی۔
دریں اثنا، ترنمول کانگریس کے سوکھیندو شیکھر رائے نے کہا کہ ضابطہ 267 کے تحت ارکان کے دئے گئے نوٹس کو منظور کر کے بحث کی جانی چاہیے۔ اسپیکر نے کہا کہ ضابطہ 267 کے تحت دئے گئے نوٹس پر بہت کم بحث ہوئی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایوان چلے۔ وقفہ سوالات اور وقفہ صفر ارکان کا حق ہے۔
کانگریس لیڈر کے سی وینو گوپال نے کہا کہ ایک وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کے دوان آکسیجن کی کمی کے سبب کسی کی موت نہیں ہوئی۔ اس سلسلے میں انہوں نے ضابطہ 287 کے تحت نوٹس دیا ہے۔ اس پر نائیڈو نے کہا کہ انہیں نوٹس ملا ہے اور اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔