مہاراشٹر میں اپوزیشن اتحاد مہایوتی کو شکست دے گا، کانگریس رہنما چینی تھلا کا دعویٰ

کانگریس کے رہنما چینی تھلا نے دعویٰ کیا ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی مہایوتی کو آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں شکست دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ تقسیم پر بات چیت جاری ہے اور اتحاد میں کوئی اختلاف نہیں ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ممبئی: کانگریس کے مہاراشٹر کے انچارج چینی تھلا نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) برسراقتدار اتحاد مہایوتی کو شکست دے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں انتخابات کی تاریخوں میں تاخیر ہو رہی ہے لیکن اتحاد کی مضبوطی سے مہایوتی کو ہرا دیا جائے گا۔

چینی تھلا نے کہا کہ ایم ای اے کے اتحادیوں میں سیٹ کی تقسیم پر بات چیت ہموار طریقے سے جاری ہے اور اتحاد میں موجود تمام جماعتیں ایک ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اتحاد کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہیں اور سب اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابی لڑائی کو متحد ہو کر لڑنا ہے۔


خیال رہے کہ مہا وکاس اگھاڑی میں کانگریس، اُدھو ٹھاکرے کی قیادت میں چلنے والی شیو سینا (یو بی ٹی) اور شرد پوار کی رہنمائی والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) شامل ہیں۔ جبکہ مہایوتی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا اور اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کی کابینہ ایک دن میں 40 فیصلے کر رہی ہے اور انتخابات میں تاخیر کا مسئلہ ان فیصلوں کے نفاذ سے جڑا ہوا ہے۔ چینی تھلا نے کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کے خلاف عوامی بے چینی بڑھ رہی ہے اور ان کی جماعتیں اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گی۔

مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات اگلے ماہ ہونے کا امکان ہے۔ چینی تھلا نے مہاتما گاندھی کی 155 ویں جینتی کے موقع پر انہیں مانی بھون میں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔