مفاد پرستوں نے کشمیری پنڈتوں کو مائیگریشن پر مجبور کیا: فاروق عبدا ﷲ

فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ دونوں برادریوں کے مٹھی بھر مفاد پرست اُس سانحہ کے ذمہ دار ہے جب کشمیری پنڈتوں کو مائیگریشن کرنے پر مجبور کیا گیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ کا کہنا ہے کہ مفاد پرستوں نے پنڈتوں کو مائیگرشن پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادریوں کے مٹھی بھر مفاد پرست اُس سانحہ کے ذمہ دار ہیں۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں پارٹی ہیڈ کواٹر پر اقلیتی سیل کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ 31 سال گزر جانے کے باوجود بھی کشمیری پنڈت آج بھی جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔


این سی سرپرست کے مطابق بھاجپا نے کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کاری کے حوالے سے بڑے بڑے دعوئے کئے لیکن زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے ۔ فاروق عبدا ﷲ نے کہا کہ بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کو صرف اور صرف ووٹ بینک کی خاطر استعمال کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کی خاطر ہر ممکن کوشش کرئے گی۔

ممبر پارلیمنٹ فاروق عبدا ﷲنے شرکا سے خطاب کے دوران کہا کہ بطور وزیرا علیٰ کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کاری کیلئے زمینی سطح پر کام کیا ۔


اُن کا کہنا تھا کہ دونوں برادریوں کے مٹھی بھر مفاد پرست اُس سانحہ کے ذمہ دار ہے جب کشمیری پنڈتوں کو مائیگریشن کرانے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت برادری کے زخموں پر مرہم لگانے کی ضرورت ہے اور یہ کہ اُن کی واپسی کی خاطر زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے عملی طورپر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

فاروق عبدا ﷲ نے واضح کیا کہ زمین آسمان ایک ہو جائے کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی ہو کر رہے گی اور اگر این سی حکومت میں آتی ہے تو سب سے پہلے کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی اور اُن کی باز آباد کاری کی خاطر اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جو شخص کشمیری پنڈتوں کی مائیگریشن کا ذمہ دار تھا اُس کو ایوارڈ سے نوازا گیا جو بدقسمتی ہے۔


فاروق عبدا ﷲ نے کشمیری پنڈتوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے جھانسے میں نہ آئیں ۔این سی سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی اس وقت مرکز اور جموں وکشمیر میں برسر اقتدار ہے تو وہ کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کاری کی خاطر اقدامات اُٹھانے سے قاصر کیوں نظر آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیکولر طاقتوں کو مضبوط کرنا ہے تاکہ تقسیمی سیاست کرنے والے افراد کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔