صرف مودی ہی 130 کروڑ باشندگان وطن کی توقعات کو سمجھ سکتے ہیں: امت شاہ
امت شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ "7 اکتوبر ملک کی تاریخ کا ایک بہت اہم دن ہے۔ 2001 میں اسی دن نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا تھا"۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہی 130 کروڑ باشندگان وطن کی توقعات کو صحیح معنی میں سمجھ سکتے ہیں اور اپنے خیال سے وہ ایک مضبوط، جدید اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کر رہے ہیں۔
امت شاہ نے آج سلسلہ وار ٹوئٹ کرکے مودی کے گجرات کے وزیر اعلی بننے سے لے کر وزیر اعظم بننے تک ان کی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "7 اکتوبر ملک کی تاریخ کا ایک بہت اہم دن ہے۔ 2001 میں اس دن نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا تھا"۔
ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ "اگر کوئی واقعتاً 130 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کو سمجھ سکتا ہے تو وہ نریندر مودی ہی ہیں۔ اپنی بصیرت انگیز سوچ سے وہ ایک ایسا ہندوستان تعمیر کر رہے ہیں جو مضبوط، جدید اور خود کفیل ہو۔ میں عوامی نمائندے کی حیثیت سے ان کے 20 سال مکمل ہونے پر انہیں دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔
یہ بھی پڑھیں : معروف گلوکارہ ریحانہ نے مسلمانوں سے معافی کیوں مانگی؟
واضح رہے کہ نریندر مودی 7 اکتوبر 2001 کو پہلی بار گجرات کے وزیر اعلی بنے تھے اور اس کے بعد سیاسی میدان میں ان کے 20 سال مکمل ہونے والے ہیں، جس کے پیش نظر ان کے سیاسی سفر پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بدھ کے روز 'ہر سال خصوصی حصولیابی کا' کے عنوان سے ایک سیریز جاری کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔