کل 16 عام انتخابات، 44 ہزار 593 آزاد میدوار، محض 226 فتحیاب!

ملک میں اب تک ہوئے 16 عام انتخابات میں 44 ہزار 593 آزاد امیدواروں نے تال ٹھونکی جس میں سے محض 226 پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب رہے جبکہ 43 ہزار 536 کو تو اپنی ضمانت گنوانی پڑی۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
user

یو این آئی

ملک میں اب تک ہوئے 16 عام انتخابات میں 44 ہزار 593 آزاد امیدواروں نے تال ٹھونکی جس میں سے محض226 پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب رہے جبکہ 43 ہزار 536 کو تو اپنی ضمانت گنوانی پڑی۔

15 اگست 1947 کو ملک کے آزاد ہونے اور 26 جنوری 1950 میں آئین کے نفاذ کے بعد پہلا عام انتخابات 1951-52 میں ہوا۔پہلے چار عام انتخابات کے علاوہ 1971 اور 1989 میں ہی آزاد امیدواروں کی جیتنے والوں کی تعداد دو ہندسوں کو چھو سکا۔ سب سے زیادہ 43 آزاد امیدوار 1957 میں جیتے تھے اور سب سے کم 2014 کے انتخابات میں، جب صرف تین آزاد امیدوار ہی لوک سبھا میں پہنچ پائے۔تقریبا چار ماہ تک چلے پہلے عام انتخابات میں 489 پارلیمانی نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوئی۔ کل 1874 امیدواروں میں 533 آزاد امیدوار تھے۔ اس میں سے 37 نے لوک سبھا میں پہنچنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ 360 کو ضمانت گنوانی پڑی۔

دوسرے عام انتخابات میں نشستوں کی تعداد بڑھ کر 494 ہو گئی. کل امیدواروں کے ساتھ آزاد امیدواروں کی تعداد بھی کم ہوئی مگر لوک سبھا میں پہنچنے والے آزاد ارکان پارلیمنٹ کی تعداد جہاں ایک طرف بڑھی وہیں دوسری طرف ضمانت گنوانے والے آزاد امیدواروں کی تعداد اس انتخاب میں اب تک کی سب سے کم تھی۔ اس الیکشن میں کل 1519 امیدواروں میں 481 آزاد امیدوار تھے جس میں 42 نے کامیابی حاصل کی اور 324 آزاد امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی۔ پہلے دو عام انتخابات کی خاص بات یہ تھی کہ ان میں سے کچھ پارلیمانی حلقوں میں دو یا تین سیٹیں بھی تھیں.

تیسرے انتخابات میں کل 1985 امیدواروں میں 479 آزاد امیدوار تھے جو تمام 16 عام انتخابات میں سب سے کم ہے۔ اس انتخاب میں 20 آزاد امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی تو 378 کو ضمانت گنوانی پڑی. چوتھے عام انتخابات میں ایک بار پھر آزاد امیدواروں اور فاتح امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا. کل 2369 امیدوار میں سے 866 آزاد امیدوار تھے جس میں سے 35 جیتے اور 747 ضمانت گنوا بیٹھے۔

سال 1971 کے انتخابات میں 2784 امیدواروں میں 1134 آزاد امیدوار تھے اور صرف 14 ہی لوک سبھا میں داخل ہو پائے جبکہ 1066 کی ضمانت ضبط ہو گئی تھی۔ اس کے بعد کے تین عام انتخابات میں آزاد امیدوار کامیاب ممبران پارلیمنٹ کی تعداد دو ہندسوں کو نہیں چھو سکی. سال 1977 کے انتخابات میں 2439 امیدواروں میں 1224 آزاد امیدوار تھے اور صرف نو ہی لوک سبھا پہنچے جبکہ 1190 اپنی ضمانت بھی نہیں بچا پائے. ساتویں عام انتخابات (1980) میں آزاد کامیاب امیدواروں کی تعداد تو نو پر ہی ٹکی رہی. کل 4629 امیدواروں میں 2826 آزاد امیدوار تھے اور 2794 کو ضمانت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ آٹھویں عام انتخابات میں 5492 امیدواروں میں سے 3797 آزاد امیدوار تھے۔ اس میں سے صرف پانچ جیتے اور 3752 کی ضمانت ضبط ہوئی۔

نویں عام انتخابات میں آخری بار آزاد امیدوار کامیاب امیدواروں کی تعداد دو ہندسوں (12) میں پہنچی. کل 6160 امیدواروں میں 3712 آزاد امیدوار تھے اور 3672 کو ضمانت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ دسویں عام انتخابات 1991-92 میں ہوئے. اس میں کل امیدواروں کی تعداد 8749 تھی جس میں 5546 آزاد امیدوار تھے اور صرف پانچ لوک سبھا پہنچے۔ باقی 5529 کی ضمانت ضبط ہوگئی۔

سال 1996 کے گیارہویں عام انتخابات میں کل امیدواروں کی تعداد ریکارڈ 13 ہزار 952 تک پہنچ گئی تھی. اس الیکشن میں آزاد امیدواروں کی تعداد اور ضمانت ضبط کرانے والے دونوں کا ریکارڈ بھی بنا۔ کل 10635 آزاد امیدواروں میں صرف نو جیتے جبکہ 10604 کو ضمانت گنوانے کا دکھ جھیلنا پڑا۔ بارہویں اور تیرہویں عام انتخابات میں کل امیدواروں کی تعداد بالترتیب 4750 اور 4648 تھی. اس میں آزاد امیدوار بالترتیب 1915 اور 1945 تھے جبکہ چھ - چھ ہی جیت حاصل کر پائے. دونوں انتخابات میں بالترتیب 1898 اور 1928 آزاد امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی۔

سال 2004 کے چودہویں عام انتخابات میں کل 5435 امیدواروں میں 2385 آزاد امیدوار تھے جن میں سے پانچ جیتے جبکہ 2370 نے ضمانت گنوائی. پندرہویں لوک سبھا انتخابات میں کل 8070 امیدواروں میں 3831 آزاد امیدوار تھے. ان میں سے جیتنے والے نو اور ضمانت گنوانے والے 3806 رہے۔ سولہویں لوک سبھا عام انتخابات میں اب تک کے سب سے کم صرف تین آزاد امیدوار ہی کامیابی حاصل کر سکے۔ اس الیکشن میں کل 8251 امیدواروں میں 3234 آزاد امیدوار تھے جس سے 3218 کی ضمانت ضبط ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Apr 2019, 3:10 PM