آئندہ 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کریں گے: راہل
راہل نے کہا کہ عوام کا ایک ووٹ 15 اگست تک 30 لاکھ سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا کام شروع کر دے گا اور آپ کے ایک ووٹ سے غریب خواتین کے اکاؤنٹس میں ہر ماہ 8,500 روپے جمع ہوں گے۔
کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ناانصافی کو ختم کرنے کے لیے ہر ایک ووٹ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مرکز میں انڈیا اتحاد کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کردی جائے گی۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ مودی حکومت میں انصاف نہیں ہو رہا ہے۔ جل (پانی ) ، زمین اور جنگل پر قبائلیوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں اور ہر ایک کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، اس لیے انصاف کے لیے ہر ایک کا ووٹ ضروری ہے۔
راہل گاندھی نے کہا " آپ اپنے ایک ووٹ کی طاقت کو سمجھیں۔ آپ کا ایک ووٹ ملک بھر میں ہو رہے خوفناک امتیاز اور ناانصافی کو ختم کر دے گا۔ آپ کا ایک ووٹ 15 اگست تک 30 لاکھ سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا کام شروع کر دے گا، آپ کے ایک ووٹ سے غریب خواتین کے اکاؤنٹس میں ہر ماہ 8,500 روپے جمع ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کو آپ کا ایک ووٹ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی پہلی نوکری حاصل کرنے میں مدد دے گا، آپ کو حقوق دینے والے آئین کی حفاظت کرے گا۔ آپ ایک ووٹ کے ذیعے اپنی حکومت منتخب کرنے کا حق حاصل کرکے جمہوریت کو بچائیں گے اور حقوق، حصہ داری اور ریزرویشن کی حفاظت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، جل ، جنگل اور زمین پر قبائلیوں کے حقوق کو برقرار رکھا جائے گا ، انڈیا اتحاد آپ کو مضبوط بنائے گا اور ایک مضبوط جمہوریت اور بااختیار شہری بنائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔