گلمرگ میں برفانی طوفان سے تباہی، ایک کی موت، کئی غیر ملکی سیاح لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری

بارہ مولا پولیس، 18 آر آر، ایچ ڈبلیوایس و مقامی لوگوں کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن چلا رہی ہیں، اس آپریشن میں ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آواز بیورو

کشمیر کے گلمرگ میں برفانی طوفان اور تودے گرنے کی وجہ سے بڑی تباہی آئی ہے۔ اس کی وجہ سے کئی سیاح لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ ایک کی موت کی بھی خبر ہے۔ علاقے کے ایس ڈ ی ایم کے مطابق 3غیرملکی لاپتہ ہیں جبکہ 5 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ بارہ مولا پولیس، 18 آر آر، ایچ ڈبلیوایس و مقامی لوگوں کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن چلا رہی ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گلمرگ میں موسم سرما کے آخری دنوں میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں جن میں ملک بھر کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں جبکہ دنیا بھر کے لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں جن میں غیرملکی سیاح بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس طوفان کے بعد تمام کھلاڑیوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ کھیل کونسل کی سکریٹری نزہت گل کے مطابق تمام کھلاڑی محفوظ ہیں اور تمام مقابلے طے شدہ پرگروام کے مطابق ہی ہوں گے۔


دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اس علاقے میں بارش اور مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر و اتراکھنڈ میں بارش، کئی علاقوں میں ژالہ باری کی پیشین گوئی کی ہے۔ سری نگر میں ان دنوں شدید برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے برفانی تودے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں جموں و کشمیر کے علاقے سونمرگ میں برفانی تودے نے دریائے سندھ کو بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے آبی ذخائر کا راستہ بدل گیا اور پانی سڑکوں پر آنے لگا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔