ہاتھرس قتل معاملہ کے کلیدی ملزم گورو پر ایک لاکھ کا انعام

ملزم گور پر پولیس نے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر 2 ملزمان پر بھی 25-25 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فائل تصویر
فائل تصویر
user

یو این آئی

ہاتھرس: اتر پردیش میں ہاتھرس کے ساسنی علاقے کے گاؤں نوجل پور میں ایک کسان کو دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کرنے والے ملزم گور و سونگرا پر پولیس نے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان پر بھی 25-25 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس معاملے میں اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم گورو مقدمے کو واپس لینے اور اس کی چھوٹی بیٹی سے شادی کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ مقتول کی بیٹی نے چار نامزد سمیت چھ افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس کی بنیاد پر معاملہ درج کرکے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بقیہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


خیال رہے کہ یکم مارچ بروز پیر کھیت میں آلو کی کھودائی کروا رہے ایک کسان کو دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملزم مقتول کی بیٹی سے چھیڑ خانی کرنے کے الزام میں گرفتار ہوا تھا اور فی الحال ضمانت پر جیل سے باہر تھا۔ تقریباً ڈھائی سال پہلے کسان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ گورو نے اس کے گھر میں گھس کر اس کی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔

منگل کے روز کسان کے مشتعل خاندان نے قتل کے ملزمین کی گرفتاری ہونے تک لاش کی آخری رسومات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ حکام نے سمجھا بجھا کر کسی طرح ان کو آخری رسومات کے لیے راضی کیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔