پریاگ راج میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ، 1 بچہ ہلاک، 2 زخمی

پریاگ راج میں منگنی کی تقریب کے دوران خوشی میں زبردست فائرنگ کی گئی، جس میں تین بچوں کو گولی لگی۔ تینوں بچوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے پریاگ راج میں منگنی کی تقریب کے دوران خوشی میں زبردست فائرنگ کی گئی جس میں تین بچوں کو گولی لگی۔ تینوں بچوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم علاج کے دوران ایک بچہ دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اس کے علاوہ معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

معاملہ کرچھنا کیچوہا گاؤں کا ہے۔ پیر کو یہاں رہنے والی ایک لڑکی کی منگنی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔ اس دوران لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کر دی۔ جس میں تین بچوں کو گولیاں لگیں۔ ایک بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ دو بچے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔


نیوز پورٹل ’آج تک‘ میں شائع خبر کے مطابق اس سال فروری میں میرٹھ میں ایک شادی کی تقریب کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ شادی کی اس تقریب میں کافی فائرنگ ہوئی۔ ویڈیو میں دولہا کو فائرنگ کرتے بھی دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر نوجوان اور لوگ بھی فائرنگ کرتے ہیں۔ اس دوران ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کوتوالی تھانے میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔