چنئی: ’کسان تحریک‘ کی حمایت میں ڈی ایم کے اتحادیوں کا یک روزہ بھوک ہڑتال

مرکز کے ذریعہ نافذ کردہ زرعی قوانین کومنسوخ کرنے کے مطالبے کو لے کر دہلی میں مظاہرین کسانوں کی حمایت میں جمعہ کو ڈی ایم کے کی زیرقیادت سیکولر پروگریسیو الائنس نے ایک دن کی بھوک ہڑتال کی۔

چنئی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن
چنئی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن
user

یو این آئی

چنئی: تمل ناڈو میں حزب اختلاف دراوڑ مونیترا کزگم (ڈی ایم کے) کی زیرقیادت سیکولر پروگریسیو الائنس نے مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کیے جانے والے تین زرعی قوانین کومنسوخ کرنے کے مطالبے کے لئے دہلی میں مظاہرین کسانوں کی حمایت میں جمعہ کو ایک دن کی بھوک ہڑتال کی۔

ڈی ایم کے اور اس کے اتحادیوں نے آج چنئی میں ولّوور کوٹم کے سامنے بھوک ہڑتال کی۔ ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کی قیادت میں ان کے اتحادی کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم، ایم ڈی ایم کے، آئی جے کے، وی کے سی اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔ پولس نے کورونا وائرس (کووڈ-19) وباکا حوالہ دیتے ہوئے اس کی اجازت نہیں دی تھی، اس کے باوجود اس کا اہتمام کیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

اس موقع پر اسٹالن نے قومی دارالحکومت میں کسانوں کی تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 روز سے زیادہ وقت سے احتجاج جاری ہے اور مرکز سے ان کے مطالبات پر غور کرنے اور تینوں قوانین کو واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کو کارپوریٹ کے مفاد میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک تینوں قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا، ڈی ایم کے مسلسل مظاہرین کسانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔