کرنٹ لگنے سے مرنے والے شخص کے لواحقین کو ایک کروڑ  روپے دئے جائیں: دہلی کانگریس

ایل این جے پی اسپتال کی زیر تعمیر عمارت کے تہہ خانے میں بجلی کے تار کھلے پڑے تھے جہاں پر مزدوری کرنے والے نوجوان کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>

فائل تصویریو این آئی

user

یو این آئی

دہلی پردیش کانگریس نے قومی راجدھانی کے ممتاز ایل این جے پی اسپتال میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کے لئے ایک کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا۔

ریاستی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر کو میمورنڈم دے کر بجلی کمپنی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر کے مرنے والے کے زیر کفالت فرد کو ملازمت اور ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ جب بجلی کمپنی بجلی چوری کا معاملہ درج کرتی ہے تو بجلی کمپنی کے خلاف بھی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کا معاملہ درج کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی میں اس طرح کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں اور کوئی قدم اٹھانے کے بجائے دہلی حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔

ڈاکٹر کمار نے بتایا کہ موصولہ اطلاع کے مطابق ایل این جے پی اسپتال کی زیر تعمیر عمارت کے تہہ خانے میں بجلی کے تار کھلے پڑے تھے۔ بیسمینٹ میں پانی بھرا ہوا تھا۔ اسی دوران عمارت کی تعمیر میں مزدوری کرنے والا نوجوان وہاں پہنچا اور کرنٹ لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔