’بی جے پی اور پاکستان کی یہ جگل بندی چل رہی ہے کیا؟‘ پاکستانی وزیر دفاع کے بیان پر پون کھیڑا کا سوال
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر کانگریس لیڈر کھیڑا نے کہا کہ ہندوستان کے داخلی معاملوں مین ان کے بیان کا کیا مطلب ہے، لیکن یہ جگل بندی کیا چل رہی ہے بی جے پی اور پاکستان کی؟
کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کو لے کر مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انھوں نے بی جے پی پر پاکستان کے ساتھ ’جگل بندی‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ کھیڑا نے نوادہ معاملے کو لے کر بھی برسراقتدار پارٹی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر کھیڑا نے کہا کہ ہندوستان کے داخلی معاملوں میں ان کےبیان کا کیا مطلب ہے؟ لیکن یہ جگل بندی کیا چل رہی ہے بی جے پی اور پاکستان کی؟ ہم اجیت ڈبوال سے گزارش کریں گے کہ ایک دن کے لیے ہمیں پیگاسس دے دیں، ہم اس جگل بندی کو بے نقاب کر دیں گے۔ یہ ہوتا کیوں ہے کہ جب بھی بی جے پی کو کچھ چاہیے ہوتا ہے تو پاکستان سے ایک ’پریم پتر‘ آ جاتا ہے۔
ملکارجن کھڑگے کے خط پر مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کے جواب پر بھی کھیڑا نے اپنی رائے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ یہ خط پڑھ کر بہت کچھ سمجھ میں آ گیا۔ وزیر اعظم کی خاموشی اور بی جے پی کا یہ جواب ظاہر کرتا ہے کہ راہل گاندھی کو جان سے مارنے کی دھمکی کے پیچھے کون ہے؟ سب خاموش ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کھڑگے کے خط کا جواب تک نہیں دیا۔ یہ حمایت دے رہے ہیں ان لوگوں کو جو راہل گاندھی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
بہار کے نوادہ میں مہادلت ٹولہ میں آگ لگائے جانے کے حادثہ پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے پون کھیڑا نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر دل دہلا دینے والی تصویریں دیکھیں کو مل رہی ہیں۔ دلت کنبہ دانے دانے کے لیے محتاج ہے۔ دلت کنبہ جلے گھروں کے باہر بیٹھے ہیں۔ دبنگوں نے نہ صرف ان کے ساتھ مار پیٹ کی بلکہ ان کے گھر جلا دیے۔ وزیر اعظم کے نیو انڈیا میں دلتوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔ کیا وزیر اعظم نوادہ جائیں گے۔ منی پور تو نہیں گئے شاید نوادہ چلے جائیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔