اے بی وی پی کارکنان کی شرانگیزی پر راہل گاندھی نے کہا ’لگے گی آگ تو...‘
راہل گاندھی نے اے بی وی پی کارکنان کے ذریعہ ہنگامہ آرائی کا ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ ایک جین کالج میں نصب جین دیوی کی مورتی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
اتر پردیش کے باغپت واقع ایک کالج میں اے بی وی پی کارکنان کے ذریعہ ہنگامہ آرائی کا ویڈیو سامنے آیا ہے جس پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے شاعری کے ذریعہ اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں/ یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے۔‘‘ اس شعر کے ساتھ راہل گاندھی نے اے بی وی پی کارکنان کے ذریعہ ہنگامہ آرائی کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ایک جین کالج میں نصب جین مذہب سے تعلق رکھنے والی دیوی کی مورتی کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
دراصل باغپت کے دگمبر جین کالج میں شروتی دیوی کی مورتی نصب ہے جسے ہٹا کر وہاں پر شرسوتی کی مورتی لگانے کا مطالبہ اے بی وی پی کارکنان کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں اے بی وی پی کارکنان شروتی دیوی کی مورتی کی بے عزتی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور نعرہ بازی بھی کی جا رہی ہے۔ اس شرانگیزی کو دیکھتے ہوئے ہی راہل گاندھی نے مشہور و معروف شاعر مرحوم راحت اندوری کا شعر ’لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں/ یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے‘ ٹوئٹ کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔