جنم اشٹمی کے موقع پر متھرا کے مندر میں بھگدڑ، دم گھٹنے سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

یوپی میں ضلع متھرا کے ایک مندر میں جنم اشٹمی کے موقع پر آرتی کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تھرا: یوپی میں ضلع متھرا کے ایک مندر میں جنم اشٹمی کے موقع پر آرتی کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق متھرا کے ورنداون واقع بانکے بہاری مندر میں جنم اشٹمی کے موقع پر کی جانے والی منگلا آرتی آرتی میں شامل ہونے کے لئے مچی ہوڑ کے دوران دم گھٹنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں کم از کم سات عقیدت مندوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

مقامی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ دردناک واقعہ شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر بانکے بہاری مندر میں ہونے والی منگلا آرتی کے دوران پیش آیا۔ کچھ عقیدت مندوں نے زیادہ بھیڑ کی وجہ سے دم گھٹنے کی شکایت کی۔ جس کی وجہ سے 2 عقیدت مندوں کی موت ہوگئی، جب کہ 7 افراد کی طبیعت بگڑنے پر قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ جنم اشٹمی کے تہوار پر منگلا آرتی مندر میں کرشن کی پیدائش کے بعد سال میں صرف ایک بار کی جاتی ہے۔ اس میں شرکت کے لیے جمعہ کی رات سے ہی مندر میں ایک بڑی بھیڑ جمع تھی۔ اس دوران مندر میں تعینات پولیس فورس بھی بھیڑ کے سامنے بے بس نظر آئی۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت مندر میں ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔