اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر اہم شخصیات سمیت ممنون قوم کا خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ہندوستان کی پہلی اور آخری خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی یومِ شہادت کے موقع پر ممنون قوم انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ ہندوستان کی تاریخ کی سب سے طاقتور وزیر اعظم میں سے ایک اندرا گاندھی کو آج ہی کے دن یعنی 31 اکتبور 1984 کو ان کے سکھ محافظوں نے قتل کر دیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اندرا گاندھی کی 35ویں برسی کے موقع پر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی صبح کے وقت سابق وزیر اعظم کی سمادھی شکتی استھل پر پہنچیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی اس موقع پر اندرا گاندھی میموریل پر بھی پہنچی اور وہاں بھی گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اندرا میموریل وہ مقام ہے جہاں پر آنجہانی اندرا گاندھی کے محافظوں نے انہیں شہید کیا تھا۔


راہل گاندھی نے اپنی دادی کو یاد کیا

راہل گاندھی نئے اپنی دادی اندرا گاندھی کی برسی پر ایک سنسکرت کے اشلوک کو ٹوئٹ کیا، انہوں نے لکھا، ’’استو ما سد گمے، تم سو ما جیوترگمے۔ جھوٹ سے سچائی کی طرف، اندھیرے سے روشنی کی طرف، موت سے زندگی کی طرف۔ شکریہ دادی، آپ نے مجھے ان الفاظ کے اصل معنی کو سمجھایا اور ان الفاظ کے ساتھ جینا سکھایا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا ’’ہماری سابق وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔