حج کے موقع پر وزارت ماحولیات نے امراض کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات تیز کر دیئے
سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے حج سیزن کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر بالخصوص مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں امراض کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات تیز کر دیے ہیں
سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے حج سیزن کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر بالخصوص مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں امراض کا پھیلائو روکنے کے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت ماحولیات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن میں مویشی منڈیوں، پانی کے تالابوں، ڈیموں اور کھیتوں میں جراثیم اور حشرات الارض کو تلف کرنے کے لیے زمینی اور فضائی اسپرے کیا جا رہا ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل سعید الغامدی نے کہا کہ وزارت مناسب آلات کا استعمال کرتے ہوئے حج سیزن کے دوران ماحولیاتی حفظان صحت کی سطح اور بیماریوں کا پھیلائو روکنے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے "۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ طریقہ کار "برانچ انتظامیہ کے ذریعہ نافذ کردہ عملیاتی منصوبے کے مطابق ہر سال نافذ کیا جاتا ہے تاکہ مقامات مقدسہ میں عرفات اور مزدلفہ (شہری علاقوں سے باہر) حجاج کرام کو کسی قسم کی طبی مشکل اور امراض سے بچایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شدید بارش یا سیلاب کی صورت میں فوری اور کویک رسپانس کے لیے ہنگامی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ شدید بارش یا نالوں کی جگہوں پر کیڑے مار اسپرے اور امراض کی منتقلی روکنے کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر اور مکہ مکرمہ المکرمہ ریجن میں وزارت کی شاخ میں انسداد امراض کنٹرول آپریشن روم کے سربراہ، انجینیر ترکی الحمیدی نے کہا کہ ایک ہنگامی ٹیم کو مقدس دارالحکومت مکہ معظمہ اورجدہ میں مقرر کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طائف، الجموم اور اللیث، رابغ، خلیص ور القنفہ میں امراض کی روک تھام کے لیے رابطہ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔