عید الالضحیٰ کے موقعے پر بھارت اور پاکستانی افواج نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں
ہندوپاک افواج نے سانبہ، کٹھوعہ، آر ایس پورہ اور اکھنور سیکٹروں میں عید الالضحیٰ کے مبارک موقعے پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کیں
سری نگر: ہندوستان اور پاکستان کی فوج نے جمعرات کو عید الالضحیٰ کے موقعے پرآپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز ہندوپاک افواج نے سانبہ، کٹھوعہ، آر ایس پورہ اور اکھنور سیکٹروں میں عید الالضحیٰ کے مبارک موقعے پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے پاکستان کی فوج کو مبارکباد دی اور امن اورہم آہنگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سرحدوں پر جاری جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کے بیچ اس قسم کے اقدام سے جموں و کشمیر میں امن و آشتی کو مزید فروغ ملے گا۔
خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پاک بھارت افواج کے درمیان ناجنگ معاہدے کے بعد سرحدوں پر امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔