ای ڈی نوٹس پر عام آدمی پارٹی لیڈر برہم، کیجریوال کو گرفتار کرنے کی سازش قرار دیا

عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان سندیپ پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی اروند کیجریوال سے ڈرتے ہیں۔ نیز، ای ڈی اور سی بی آئی بی جے پی ہیڈکوارٹر سے آرڈر لیتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / ویڈیو گریب</p></div>

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا اور سی ایم اروند کیجریوال کو ای ڈی کا نوٹس ملنے کے بعد قومی راجدھانی میں سیاست عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اس کو لے کر عام آدمی پارٹی لیڈروں میں غصہ عروج پر ہے۔ ناراض عام آدمی پارٹی رہنماؤں نے ایکس پر یکے بعد دیگرے پوسٹ کر کے مرکز اور بی جے پی کے خلاف اپنا غصہ نکالا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان سندیپ پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی اور پی ایم نریندر مودی اروند کیجریوال سے ڈرتے ہیں۔ اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی ہیڈکوارٹر سے آرڈر لیتے ہیں لیکن میں نریندر مودی سے کہنا چاہتا ہوں، ’’ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، کیونکہ اروند کیجریوال سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آخر کار سچ کی ہی فتح ہوگی۔‘‘


عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سندیپ پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی اور پی ایم نریندر مودی کا واحد مقصد اروند کیجریوال کو کسی بھی طرح سے ختم کرنا ہے۔ اس کے لیے بی جے پی کے لوگ پہلے قانونی طریقوں سے یہ کام کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے سب سے پہلے الیکشن کمیشن کے ذریعے عآپ کو دہلی میں روکنے کی کوشش کی۔ پھر پنجاب کے لیے بھی یہی کوشش کی گئی۔ اس کے باوجود عآپ گجرات پہنچی اور وہاں کے لوگوں نے بھی اروند کیجریوال پر اعتماد کا اظہار کیا۔ گجرات انتخابات میں عآپ کو طاقت ملنے کے بعد بی جے پی والوں کو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ ان کا کیا کریں۔ اس کے بعد انہوں نے عآپ لیڈروں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔ قانونی طریقوں سے عآپ لیڈروں کو روکنے میں ناکامی کے بعد ایسا کیا گیا۔

اب مرکز اور بی جے پی نے ای ڈی اور سی بی آئی کو سامنے رکھ کر ایک نئی سازش رچی ہے۔ اب ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کو سمن جاری کیا ہے۔ یہ ملک کی بدقسمتی ہے۔ پی ایم نریندر مودی یکے بعد دیگرے ملک کے اہم اداروں کو ختم کر رہے ہیں۔ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی لیکن ایک بات کہنا چاہتا ہوں، جو کچھ بھی ہو رہا ہے، ملک میں نئی ​​سیاست کا طلوع ہوگا۔ ملک کی سیاست اروند کیجریوال کے لیے تیار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔