دیویندر فڈنویس اتنے ڈرے ہوئے کیوں ہیں؟ کیا اسرائیل اور لیبیا حملہ کرنے والے ہیں؟ سنجے راؤت کا طنز

مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ جاری ہونے کے بعد ان کی سیکورٹی میں اضافہ کر کے 12 'فورس ون' کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سنجے راؤت اور دیویندر فڈنویس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سنجے راؤت اور دیویندر فڈنویس، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی سیکورٹی بڑھائے جانے پر شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راؤت نے طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر داخلہ کی سیکورٹی اچانک بڑھا دی گئی ہے۔ عام طور پر وزیر داخلہ دوسروں کو سیکورٹی فراہم کرتا ہے لیکن انہوں نے اپنی سیکورٹی بڑھا لی ہے۔ اچانک ہم نے ان کے گھر کے باہر 'فورس ون' کمانڈو کو تعینات دیکھا۔ سنجے راؤت نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیر داخلہ اتنے ڈرے ہوئے کیوں ہیں؟ کیا ان پر اسرائیل اور لیبیا حملہ کرنے والے ہیں؟

سنجے راوت نے یہ بھی کہا کہ "ہم نے دیکھا کہ ان کے گھر کے باہر کمانڈو تعینات ہیں۔ ناگپور میں ان کے گھر کے باہر 200 کمانڈو تعینات ہیں۔ ہمارے وزیر داخلہ اتنے ڈرے ہوئے کیوں ہیں؟ ان پر کون حملہ کرے گا؟ کیا اسرائیل اور لیبیا ان پر حملہ کرنے والے ہیں؟ رشمی شکلا، جو کہ بی جے پی کی ڈی جی ہیں، انہیں اس معاملے پر بتانا چاہئے۔"


قابل ذکر ہے کہ مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی سیکورٹی کے متعلق الرٹ جاری کیا تھا۔ جس کے بعد ان کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ ان کی سیکورٹی میں 12 'فورس ون' کے جوانوں کو تعینات کیا گیا۔ ساتھ ہی ممبئی میں ان کے سرکاری گھر، ناگپور میں ان کے آبائی گھر، ان کے پروگرام اور انتخابی اجلاس میں بھی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔