پنجاب پولیس کے گھر پہنچنے پر کمار وشواس نے کہا کیجریوال بھگونت مان کو بھی دھوکہ دیں گے
تم پنجاب کے لوگوں کے ذریعہ دی گئی طاقت سے دہلی میں بیٹھے جس شخص کو کھیلنے دے رہے ہو وہ ایک دن تمہیں اور پنجاب کو بھی دھوکہ دے گا۔
کمار وشواس کے گھر پر اچانک پنجاب پولیس کے اہلکار پہنچے تو کمار وشواس خاموش رہنے والے تو نہیں ہیں۔ انہوں نے پولیس والوں کو دیکھ کر پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو ہی کیجریوال سے ہوشیار رہنے کے لئے کہہ دیا۔ انتخابات سے قبل عام آدمی پارٹی کے خلاف ریمارکس کے معاملے میں پنجاب پولیس معروف شاعر کمار وشواس کے گھر پہنچ گئی۔
عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما کوی کمار وشواس نے ٹوئٹ کرکے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس بدھ کی صبح ان کے گھر پہنچی۔ اس حوالے سے انہوں نے کچھ تصاویر بھی ٹوئٹ کی ہیں۔ اس ٹوئٹ میں انہوں نے عام آدمی پارٹتی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر نشانہ سادھتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو خبردار کیا۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ پولیس اہلکار کمار وشواس کے گھر کے باہر کھڑے ہیں۔
کمار وشواس کے ٹوئٹر ہینڈل سے ان کے گھر کے باہر کھڑے پولیس کی تصویریں ٹوئٹ کی گئی ہیں۔ تصویروں کو ٹوئٹ کرنے کے ساتھ، کمار وشواس نے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو خبردار کیا ہے۔ کمار نے ٹوئٹ کیا- "پنجاب پولیس صبح سویرے دروازے پر پہنچی ہے۔ بھگونت مان جس کو میں نے پارٹی میں شامل کرایا تھا ان سے زور دے کر کہہ رہا ہوں کہ تم پنجاب کے لوگوں کے ذریعہ دی گئی طاقت سے دہلی میں بیٹھے جس شخص کو کھیلنے دے رہے ہو، وہ ایک دن تمہیں اور پنجاب کو بھی دھوکہ دے گا۔ قوم میری وارننگ یاد رکھے۔‘‘
بتا دیں کہ پنجاب میں انتخابات کے دوران کمار وشواس نے عام آدمی پارٹی اور پارٹی سربراہ اروند کیجریوال پر کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کیجریوال نے ملک کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کیجریوال سے جواب بھی مانگا تھا۔ کمار نے کہا تھا کہ کیجریوال علیحدگی پسندوں کی حمایت سے حکومت بنانا چاہتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔