اومیکرون ویرینٹ: امریکہ اور آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ سے آنے والوں پر عائد کی پابندی
امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوبی افریقہ کے سفر پر پابندی کے سرکاری اعلامیہ پر دستخط کر دئیے ہیں، جس کا اطلاق پیر کی صبح 1201 بجے سے ہوگا۔
واشنگٹن: امریکہ اور آسٹریلیا نے کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے خطرناک قسم اومیکرون کے بڑھتے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقہ سے آنے والے غیر ملکی شہریوں پر پابندی لگا دی ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوبی افریقہ کے سفر پر پابندی کے سرکاری اعلامیہ پر دستخط کر دئیے ہیں، جس کا اطلاق پیر کی صبح 1201 بجے سے ہوگا۔
پروٹوکول کے مطابق پابندی ان لوگوں پر لاگو ہوگی جو امریکہ میں داخلے سے 14 دن پہلے بوٹسوانا، ایسواتینی، لیسوتھو، ملاوی، موزمبیق، نامیبیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں موجود تھے۔ دریں اثنا، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے نو ممالک کے لیے تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سی این این نے ہفتے کے روز ایک نیوز کانفرنس میں آسٹریلیا کے وزیر صحت گریگ ہنٹ کے حوالے سے کہا کہ ’’ان نو ممالک میں جنوبی افریقہ، نامیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو، ملاوی اور موزمبیق وغیرہ شامل ہیں‘‘۔ وزیر صحت نے کہا کہ یہاں سے صرف آسٹریلیائی شہریوں کو ہی ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی، بشرطیکہ وہاں پہنچنے پر انہیں 14 دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے۔ جنوبی افریقہ سے غیر ملکی شہریوں پر پابندی عائد کرنے والے دیگر ممالک میں برازیل بھی شامل ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔