عمر عبداللہ بنیں گے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ، نیشنل کانفرنس کے لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا بیان

فاروق عبداللہ نے کہا، ’’لوگوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، جموں و کشمیر کے مسائل دور کرنے ہیں۔ میں شکر گزار ہوں کہ لوگوں نے انتخابات میں حصہ لیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ وزیر اعلیٰ بنیں گے

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
user

قومی آواز بیورو

سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے بڈگام سیٹ سے جیت درج کر لی ہے، جبکہ دوسری گاندربل سیٹ سے وہ آگے چل رہے ہیں۔ دریں اثنا، نیشنل کانفرنس کے لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ فاروق عبداللہ نے کہا، ’’لوگوں نے ے اپنے فیصلہ سنا دیا ہے، جموں و کشمیر کے مسائل کو دور کرنا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’میں سب کا شکر گزار ہوں کہ لوگوں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ یہاں عوام کا راج چلے گا، پولیس کا راج نہیں چلے گا۔ عمر عبداللہ وزیر اعلیٰ بنیں گے۔‘‘

انہوں نے کا مزید کہا، ’’ہمیں بے گناہ لوگوں کو جیل سے نکالنا ہے، سچ بولنے پر جیل میں بند میڈیا والوں کو نکالنا ہے، بس یہی گزارش ہے کہ نفرتیں نہ بڑھائیں، محبتیں بڑھائیں۔ ہمیں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ بڑھانا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ عمر عبداللہ نے بڈگام اور گاندربل سیٹ سے الیکشن لڑا ہے۔ وہ بڈگام سیٹ سے جیت درج کر چکے ہیں جبکہ گاندر بل میں آگے چل رہے ہیں۔ بڈگام میں انہوں نے 36 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے اور اپنے نزدیکی پی ڈی پی امیدوار آغا سید منتظر مہدی کو 18 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ وہیں، گاندربل میں عمر عبداللہ 32 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور پی ڈی پی کے امیدوار سے 10 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔


الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سہ پور 3.30 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق نیشنل کانفرنس نے 36 سیٹوں پر انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس کی حلیف کانگریس نے بھی 6 سیٹیں جیتی ہے۔ اس کے علاوہ مزید 6 سیٹیں ایسی تھیں جن پر نیشنل کانفرنس پر آگے چل رہی تھی۔ بی جے پی 26 سیٹ جیت چکی ہے اور 3 سیٹوں پر آگے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔