عمر عبداللہ نے بی جے پی کی سخت تنقید کی

عبداللہ نے ٹوئٹر پر کہا ’’بی جے پی نے اکثر کانگریس۔جے ڈی ایس اتحاد کو ناپاک اتحاد قرار دیا ہے۔ اس کے لئے بہتر یہ ہوگا کہ وہ پی ڈی پی کے ساتھ اپنے اتحاد کی وضاحت کرے۔‘‘

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل (سیکولر) کے اتحاد کو بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ذریعہ ’ناپاک ‘کہے جانے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے پیوپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی پی ) اتحاد پر سوال اٹھایا ہے۔

عبداللہ نے مائکرو۔ بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہا ’’بی جے پی نے اکثر کانگریس۔جنتا دل ( ایس) اتحاد کو ’ناپاک اتحاد‘ قرار دیا ہے۔ اس کے لئے بہتر یہ ہوگا کہ وہ پی ڈی پی کے ساتھ اپنے اتحاد کی وضاحت کرے۔‘‘

قابل غور ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے علاوہ مختلف اشوز پر اختلاف کے باوجود یہاں بی جے پی اور پی ڈی پی اتحاد کی حکومت قائم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔