اوم پرکاش چوٹالہ نے 87 سال کی عمر میں 10ویں اور 12ویں کا امتحان پاس کیا، ہریانہ بورڈ سے حاصل کی مارک شیٹ

امتحان مرکز پر چوٹالہ نے یہ کہتے ہوئے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ ایک طالب علم ہیں، اس پر ان کی تعریف کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ ایک شخص کبھی بھی سیکھنے کے لیے بوڑھا نہیں ہوتا

اوم پرکاش چوٹالہ، تصویر آئی اے این ایس
اوم پرکاش چوٹالہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ نے 87 سال کی عمر میں 10ویں اور 12ویں کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ انھوں نے منگل کو چنڈی گڑھ میں ہریانہ بورڈ سے اپنی مارک شیٹ حاصل کی۔ چوٹالہ نے 2021 میں ہریانہ اوپن بورڈ کے تحت بارہویں درجہ کا امتحان دیا تھا۔ حالانکہ ان کا ریزلٹ روک دیا گیا تھا کیونکہ انھوں نے تب تک 10ویں درجہ کے انگریزی کا امتحان پاس نہیں کیا تھا۔ اس لیے اپنے درجہ بارہویں کے ریزلٹ کو جاری کرانے کے لیے وہ درجہ دسویں کے امتحان میں شامل ہوئے۔

اوم پرکاش چوٹالہ نے گزشتہ سال اپنے درجہ دسویں کے امتحان میں انگریزی کے پیپر میں 100 میں سے 88 نمبر حاصل کیے تھے۔ انھوں نے ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں 10 سال کی سزا کاٹتے ہوئے 2017 میں انگریزی کو چھوڑ کر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکول سے 10ویں کا امتحان پاس کیا تھا۔


ایک امتحان مرکز پر چوٹالہ نے یہ کہتے ہوئے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ ’’میں ایک طالب علم ہوں۔‘‘ اس پر ان کی تعریف کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ایک شخص کبھی بھی سیکھنے کے لیے بوڑھا نہیں ہوتا۔ مبارکباد چوٹالہ صاحب۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔