دنیا کی معمر ترین خاتون کا کیرالہ میں 121 سال کی عمر میں انتقال

کیرالہ کی معمر ترین خاتون کنجیروما نے 17 سال کی عمر میں سیدعلی سے شادی کی اور مدرسے سے صرف مذہبی تعلیم حاصل کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>

فائل تصویریو این آئی

user

یو این آئی

دنیا کی سب سے معمر خاتون کنجیروما کا 121 سال کی عمر میں ہفتہ کو بڑھاپے کے مسائل کی وجہ سے ویلانچیری کے نزدیک پوکاتیری میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ کنجیروما نے اسپین کی ماریہ برانیاس (116) کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی معمر ترین خاتون کے طور پر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا۔

2 جون 1903 کو پیدا ہونے والی محترمہ کنجیروما کو ذیابیطس، بلڈ پریشر یا کولیسٹرول جیسی صحت کی بیماری کا سامنا نہیں تھا۔ تاہم وہ 115 سال کی عمر سے گھر میں گھومنے پھرنے کے لیے وہیل چیئر کا استعمال کیا کرتی تھیں۔وہ عام طور پر کانجی (چاول کا دلیہ) اور کبھی کبھی تھوڑی مقدار میں بریانی بھی کھاتی تھی۔ انہوں نے 17 سال کی عمر میں سیدعلی سے شادی کی اور مدرسے سے صرف مذہبی تعلیم حاصل کی۔


انہوں نے 13 بچوں کو جنم دیا، جن میں سے چھ اب بھی زندہ ہیں اور انہیں ان کی اولاد کی پانچوں نسلوں کا پیار ملا اور وہ اپنی زندگی میں 1921 میں مالابار بغاوت، تحریک خلافت اور جنگ آزادی جیسے تاریخی واقعات کی گواہ بنیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔