کمار وشواس کا کیجریوال پر طنز

ذمہ داری کا ٹھیکرا مودی۔مرکز۔ایم سی ڈی پر پھوڑتے پھوڑتے اس بار تھک کر اپنے نکمے پن کا ٹھیکرا آپ لوگوں پر پھوڑ دیا ہے بس! انتخابات سے ٹھیک پہلے پھر معافی مانگ لے گا! عادت ہے اس آزمائے ہوئے نسخے کی‘۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے کبھی بے حد خاص رہے، شاعر کمار وشواس نے قومی دار الحکومت میں کورونا وائرس کے دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرنے، ڈاکٹروں اور ہیلتھ سسٹم پر اس کا ٹھیکرا پھوڑنے کے لیے انھیں (مسٹر کیجریوال کو) آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طنز کیا، اس بار تھک کر نکمے پن کا ٹھیکرا آپ پر پھوڑ دیا ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس کے سلسلے میں ڈاکٹروں اور ہیلتھ سسٹم پر ٹھیکرا پھوڑا اور سر گنگا رام اسپتال پر ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی ہے۔ دہلی میڈیکل اسوسی ایشن نے اس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے حوصلہ شکنی قرار دیا ہے۔


شاعر کمار وشواس نے اسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو لکھے احتجاجی خط کو اتوار کو ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،’ ارے آپ سب ڈاکٹر بالکل برا مت مانیے! آپ بس متاثرین کا علاج کرتے رہیے پلیز۔ ذمہ داری کا ٹھیکرا مودی۔مرکز۔ایم سی ڈی پر پھوڑتے پھوڑتے اس بار تھک کر اپنے نکمے پن کا ٹھیکرا آپ لوگوں پر پھوڑ دیا ہے بس! انتخابات سے ٹھیک پہلے پھر معافی مانگ لے گا! عادت ہے اس آزمائے ہوئے نسخے کی‘۔

واضح رہے کمار وشواس اروند کیجریوال کے بہت قریبی تھے اور وہ عام آدمی پارٹی کے رکن بھی تھے لیکن دونوں کے درمیان اختلافات اتنے زیادہ بڑھے کہ اب کمار وشواس کیجریوال کے خلاف اپنی ناراضگی چھپاتے بھی نہیں ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔