ممبئی میں وقف اداروں کے ذمہ داران 15 دنوں کے اندر صحیح جانکاری جمع کریں: وقف بورڈ

وقف بورڈ نے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ جو درگاہیں، مساجد، مدارس، قبرستان، عاشور خانہ، خانقاہیں وغیرہ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے تحت رجسٹرڈ ہیں، ان سب کی صحیح اور مکمل جانکاری 15 دن کے اندر فراہم کریں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر وقف بورڈ نے بورڈ کے سب ذمہ داران سے یہ اپیل کی ہے کہ جو بھی درگاہیں، مساجد، مدارس، قبرستان، عاشور خانہ، خانقاہیں وغیرہ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے تحت رجسٹرڈ ہیں، ان سب کی صحیح اور مکمل جانکاری وقف بورڈ کو 15 دن کے اندر فراہم کریں اور اگر مقام اور پتہ وغیرہ میں تبدیلی کی گئی ہے تو اس کی بھی معلومات فراہم کریں۔ ذرائع نے کہا کہ ممبئی میں وقف اداروں کے ذمہ داران 15 دنوں کے اندر صحیح جانکاری دیں۔

مہاراشٹر وقف بورڈ نے اپیل کی ہے کہ وہ سارے رجسٹرڈ وقف ادارے جن میں درگاہیں، مساجد، مدارس، قبرستان، عاشور خانہ، خانقاہیں وغیرہ شامل ہیں اور اس سے بھی اہم یہ ہے کہ ممبئی ضلع میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے تحت رجسٹرڈ ہیں، اُن سبھی ٹرسٹ کے ذمہ داروں سے واضح طور پر درخواست کی گئی ہے کہ ممبئی ضلع میں وقف اداروں کے تمام ٹرسٹی اپنے وقف اداروں کو رجسٹر کرائیں۔


اس کے علاوہ سب سے اہم یہ ہے کہ اپنے ادارے کے ایڈریس میں اگر تبدیلی کی گئی ہے تو اسے بھی درست کرائیں۔ وقف بورڈ نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی میں نریمن پوائنٹ پر واقع فری پریس ہاؤس میں موجود وقف بورڈ کے دفتر میں 15 دنوں کے اندر اپنی اپڈیٹڈ صحیح جانکاری مہیا کرائیں۔ اس سے وقف بورڈ کو خط و کتابت کرنے میں آسانی ہوگی۔ دراصل جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی ( جے پی سی) کے سبب یہ معلومات جمع کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔