اڈیشہ ٹرین سانحہ: تیرہ لاشیں لواحقین کے حوالے

ڈی این اے ٹیسٹنگ اور اس کے بعد لاشوں کو حوالے کرنے کا عمل ایمس، بھونیشور، گورنمنٹ ریلوے پولیس اور بھونیشور میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>اڈیشہ ٹرین حادثہ، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اڈیشہ ٹرین حادثہ، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بھونیشور: اڈیشہ میں بہناگا ٹرین سانحہ کے متاثرین کی مزید تیرہ لاشیں ہفتہ کو ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ڈی این اے ٹیسٹنگ اور اس کے بعد لاشوں کو حوالے کرنے کا عمل ایمس، بھونیشور، گورنمنٹ ریلوے پولیس اور بھونیشور میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چار لاشیں بہار، آٹھ مغربی بنگال اور ایک لاش جھارکھنڈ بھیجی گئی ہے۔ سوگوار خاندانوں کے لیے بالترتیب حکومت اڈیشہ اور ایسٹ کوسٹ ریلوے کی طرف سے ایمبولینس اور اسکارٹ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر ریلوے کے اعلان کے مطابق ریلوے کی جانب سے لواحقین کو ایکس گریشیا ادا کیا گیا۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو حوالے کرنے کا عمل دعویداروں کی آمد تک جاری رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔