’یاس‘ سے نمٹنے کے لیے اڈیشہ اور بنگال پوری طرح تیار!
مغربی بنگال میں شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ سمندری طوفان یاس سے لوگوں بچانے اور املاک کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
نئی دہلی: خلیج بنگال سے اٹھنے والے گردابی طوفان یاس سے نمٹنے کے لئے اڈیشہ کی پرادیپ بندرگاہ اور مغربی بنگال کی شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ میں وسیع پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں بندرگاہ اور جہاز رانی کی وزارت نے پاردیپ پورٹ کے صدر ونیت کمار کے حوالے سے کہا کہ یاس طوفان میں موسلادھار بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے حالات سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ونیت کمار کا کہنا ہے کہ پرادیپ بندرگاہ کے آس پاس نشیبی علاقوں سے دو ہزار سے زیادہ افراد کو عارضی راحتی کیمپ میں منتقل کیا جا رہا ہے اور سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے راشن، تیار شدہ کھانا، پینے کا پانی، ماسک اور سنیٹائزر کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلیک اور وہائٹ فنگس سے لوگ بے چین، کئی اعضاء پر ہو رہا اثر
مغربی بنگال میں شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ سمندری طوفان یاس سے لوگوں بچانے اور املاک کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہدایات کی پابندی کی جارہی ہے اور کسی کو بھی سمندر میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جہازوں کو مناسب سیکورٹی کے ساتھ ڈیک میں ہی کھڑا کیا جا رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔